Due to a planned power outage on Friday, 1/14, between 8am-1pm PST, some services may be impacted.
::::::: ہم حاصل کردہ دِینی تعلیمات پر عمل کیوں نہیں کرتے ؟ :::::::
،،،،،،،،،،،،،،
میری آج کی گفتگو کاعنوان اور آغاز یہ سوال ہے کہ"""ہم حاصل کردہ دِینی تعلیمات پر عمل کیوں نہیں کرتے ؟ """،
یہ سوال صِرف ایسے لوگوں کے لیے نہیں جو دِینی مدارس سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں ، یا دِین داری کی طرف مائل ہوتے ہیں ، یا دِین داری سے تعلق والے لگتے ہیں ، بلکہ یہ سوال ہر ایک مُسلمان کے لیے ہے ، کیونکہ تقریباً ہر ایک مُسلمان اپنے دِین کے بارے میں کچھ نہ کچھ ایسا ضرور جانتا ہے جِس پر وہ جاننے کے بعد بھی عمل نہیں کرتا ، اور کچھ نہ کچھ ایسا ضرور جانتا ہے جِس جاننے کے باوجود بھی وہ اُس کے خِلاف کام کرتا ہے،
لہذا اِس سوال کا جواب ، اور سوال میں مذکور کمزوری کا علاج اِن شاء اللہ ہر مُسلمان کے لیے فائدہ مند ہے ،،،،،،،، پڑھیے اور پڑھایے،،،، اِن شاء اللہ خیر کا سبب ہو گا۔ والسلام علیکم۔