تاریخ کے گمشدہ باب
بسلسلہ نادر و نایاب کتب
اسلامی چرخہ
مرتبہ
مولانا عبدالحامد قادری
سیکٹری خلافت کمیٹی بدایوں
خلافت کمیٹی بدایوں کی طرف سے لکھا گیا..
مطبوعہ
وکٹوریہ پریس بدایوں
مطالعہ پاکستان کی کتب میں تحریک خلافت , تحریک ترک موالات و تحریک ہجرت کو ایک ہی سطر میں بیان کرنے پر اکتفا کیا جاتا ہے (کم سے کم میں نے یہی دیکھا ہے)
کہیں تحریک خلافت موضوع بھی بنے تو اس کی ناکامی کے اسباب گنوائے جاتے ہیں.
حالانکہ تحریک خلافت انتہائی منظم تحریک تھی جس کی قیادت اس دور کے اکابرین ملت و ہند کے عظیم راہنماوں کے ہاتھ میں تھی.
اس کی خاص بات جس نہ مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ اس کا شعبہ نشر و اشاعت ہے..
جس نے اس دور کے جدید ذرائع ابلاغ کو انتہائی مہارت سے استعمال کیا اور مختلف زبانوں میں وسیع پیمانے پر ملک بھر میں تحریک خلافت, مقصد خلافت, ترکوں کی.حمایت, اکابرین کی تقاریر, علماء ہند کے متفقہ فتویٰ اور سب سے بڑھ کر ہندو مسلم اتحاد کو مضبوط بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا.
درجہ ذیل کتابچے کا عنوان "اسلام چرخہ ہے"
اس کا مخاطب مسلم خواتین ہیں
یہ اس وقت شائع کیا گیا جب گاندھی جی خود بھی چرخہ کاتتے تھے اور ہر کانگریسی اس پر عمل کرتا تھا اور ہندو مسلم اتحاد مثالی شکل میں قائم تھا. اس اتحاد کو مضبوط تر بنانے اور مسلمانوں کو کانگریس کے قریب لانے کے لئے اس میں چرخہ کاتنے سے متعلق بارہ احادیث نبوی (ص) بیان کی گئی ہیں.
جبکہ آخر میں قمر بدایونی کی نظم
چرخہ نامہ بھی شامل ہے.
مخدوم عدیل عزیز.