Due to a planned power outage on Friday, 1/14, between 8am-1pm PST, some services may be impacted.
::: کیا ہماری اُمت شرک سے محفوظ ہے ؟ مُسلمان اور شرک، اُمتءِ محمدیہ اور شرک :::
،،،،،،،،،،،،،، ہمارے ہاں جِس کا جو جی چاہتا ہے ، سوچ لیتا ہے ، اور اپنی سوچوں کو اِسلامی عقائد ثابت کرنے کے لیے قران کریم اور احادیث شریفہ کے اپنے ہی مفاہیم بنا لیتا ہے ،
ایسے معاملات میں سے ایک معاملہ لوگوں کو اُن میں پھیلائے اور پائے جانے والے شرکیہ امور کے بارے میں مطمئن رکھنا بھی ہے کہ ’’’ اجی نہیں ، آپ تو کلمہ گو مُسلمان ہیں ، اُمتء محمد ہیں ، لہذا آپ تو شرک سے محفوظ و مامون ہیں ‘‘‘ ،
اور کچھ عِلمی اور اِسلامی انداز اِس غلط فہمی کو تقویت دینے کے لیے درج ذیل حدیث شریف کو اِستعمال کیا جاتا ہے :::
(((وَإِنِّى لَسْتُ أَخْشَى عَلَيْكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا ، وَلَكِنِّى أَخْشَى عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا أَنْ تَنَافَسُوهَا::: اور میں تُم لوگوں کے بارے میں اِس بات کا اندیشہ نہیں رکھتا کہ تم لوگ شِرک کرو گے ، لیکن مجھے یہ اندیشہ ہے کہ تم لوگ دُنیا داری میں ایک دُوسرے سے مقابلہ کرو گے ))) ،
سب سے پہلے تو یہ سمجھ لیجیے کہ اِس میں کِسی خاص قِسم کے شِرک کی بات نہیں ، بلکہ عمومی طور پر شِرک کا ذِکر ہے ، جِس میں ہر قِسم کا شِرک شامل ہے ، ظاہری بھی اور باطنی بھی ، اعمال کا بھی اور عقائد کا بھی ، چھوٹا بھی اور بڑا بھی ،
حیرت ، بلکہ دُکھ ناک حیرت کی بات ہے کہ کچھ لوگ اپنے کلمہ گو مُسلمان بھائی بہنوں میں اپنے شرکیہ عقائد و افعال کی ترویج کے لیے کِسی معاملے ، کِسی مسئلے کے بارے میں صِرف ایک آدھ خبر ہی کیوں سامنے لاتے ہیں ؟؟؟، ،،،،،،،،،،،،توجہ و تحمل سے سنیے اور اپنے دوسرے مسلمان بھائی بہنوں تک بھی پہنچایے ، اِن شاء اللہ خیر کا سبب ہو گا ،،، والسلام علیکم ۔