Due to a planned power outage on Friday, 1/14, between 8am-1pm PST, some services may be impacted.
||| محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہمیشہ ہمیشہ اعلیٰ ترین عِزت اور قدر کے حق دار ہیں JJJ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
،،،،،،،،،،،،،اِنسان جب سے اپنی تاریخ جانتا ہے تب ہی سے اِس تاریخ میں قیادت اور سیادت کی اعلی ترین حِکمت اور قوموں کی اصلاح کرتے ہوئے خیر اور فلاح کے ساتھ سربراہی کرنے میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے جیسی کوئی دُوسری شخصیت نہیں ملتی ،
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اتنے کم عرصے میں قوموں کی زندگیوں کے دھاروں کے رُخ بدل ڈالے ، اور تاریخ کی راہیں بدل ڈالیں کہ جِس کم عرصے میں کسی ایک قوم میں بھی کوئی مستقل اور مضبوط تبدیلی نہیں ہو پاتی ، اور اُنہوں نے تو قوموں کی قومیں بدل ڈالیں ،
محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تحریک کی یہ بے مثال اور اعلیٰ ترین کامیابی بھی اِس بات کی ایک دلیل ہے کہ وہ اللہ کے نبی اور رسول تھے ، اور اُنہیں کائنات کے اکیلے خالق و مالک ، مدبر و رزاق ، اللہ جلّ جلالہُ کی مدد میسر تھی ،
کہ وہ خود تو پڑھ لکھ نہ سکتے تھے لیکن ساری ہی دُنیا کو عِلم سے بھر دِیا ، اور حِکمت کے ایسے دَرس دِیے جِن تک کبھی کسی دُوسرے اِنسان کی رسائی نہ ہو سکی تھی ، اور نہ ہی ہو سکتی تھی ، اور بنی نوع اِنسان کی عقلوں کے لیے دُرست ترین ہدایت مہیا کردِی کہ جِس کے بغیر کوئی بھی شخص کبھی بھی حق تک نہیں پہنچ سکتا ،
لہذا محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہمیشہ ہمیشہ اعلیٰ ترین عِزت اور قدر کے حق دار ہیں
سنیے اور سنایے ،،، پڑھیے اور پڑھایے ،،، اِن شاء اللہ خیر کا سبب ہو گا ،
والسلام علیکم۔