Skip to main content

امریکی حملے و چھاپے،مکانات تباہ، 10شہید، 7 گرفتار Date: 2020-02-08 امریکی حملے و چھاپے،مکانات تباہ، 10شہید، 7 گرفتار جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے پکتیا، بلخ، لوگراور کاپیسا صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ پکتیا ضلع زرمت کے سہاک کے علاقے پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے مسجد امام سمیت 3 افراد کو شہید،گھروں کے دروازوں کو تباہ، موٹرسائیکل کو نذرآتش اور آخر میں لوٹ مار کرکے چلے گئے، جب کہ سنیچر کےروز صدر مقام گردیز شہر کے چھاونی کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے دوران 3 نہتے شہری شہید ہوئے۔ صوبہ بلخ سے اطلاع مل ہےکہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ضلع چمتال کے امام صاحب اور قلعہ رضاق کے علاقوں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر متعدد گھروں کو کے دروازوں کو تباہ، دو افراد محمد شاہ اور شاہ رسول کو شہید اور قربان کو زخمی کردیا اور ایک روز قبل ضلع چاہی کے مرکز کے قریب چاشنبہ بازار کے علاقے میں کٹھ پتلی غلاموں نے ایک نوجوان محمداگل ولد شہزادہ گل کو شہید کردیا۔ اسی طرح رات کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے افغانیہ درہ کے علاے امام خیل گاؤں پر وحشی امریکی و کٹھ پتلی درندوں نے چھاپہ مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ اور شدید بمباری کی،جس سے عوام کو مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔ نیز رات ہی کے وقت صوبہ لوگر ضلع چرخ کے نوشہر کے علاقے پر صلیبی و کٹھ پتلی فوجوں نے شب خون مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کوتباہ اور ایک شخص کو حراست میں لیا۔ دریں اثناء ضلع برکی برک کے وردک قلعہ کے مقام پر وحشی درندوں اور کٹھ پتلی غلاموں نے چھاپہ مار کر 4 افراد کو حراست میں لیا، جب کہ ضلع محمدآغہ کے دشتک کے علاقے پر وحشی و کٹھ پتلی درندوں نے چھاپے کے دوران ایک شخص کو شہید اور ان کے دو بھائیوں کو حراست میں لیا۔اناللہ وانآ الیہ راجعون

Item Preview

You must log in to view this content

SIMILAR ITEMS (based on metadata)