مرزا قادینی پر سب سے پہلا فتویٰ کفر جماعت اہل حدیث نے لگایا۔ یہ فتویٰ شیخ الاسلام حضرت مولانا محمد حسین بٹلاوی رحمہ اللہ نے مرتب کیا جسے سب سے پہلے اپنے استاد شیخ الکل سیّد نزیر حسین دہلوی سے تفصیلی جواب کی شکل میں حاصل کر کے دستخط کروائے ۔ بعد ازاں پورے ہندوستان کے دور دراز علاقوں کا دشوار گزار سفر کرنے کے بعد دو سو علماء کی تصدیقات حاصل کیں۔ علماء لدھیانہ کے فتویٰ تکفیر 1884ء (1301ھ) کا جائزہ بھی اسی مضمون میں لیا گیا ہے۔