پولیس ہیڈکوارٹر و چوکیوں پرحملے،29 ہلاک وزخمی

پولیس ہیڈکوارٹر اور چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے لغمان، ننگرہار، خوست،کاپیسا،بلخ، جوزجان اور پکتیا صوبوں میں حملہ کیا۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ
لغمان ضلع دولت شاہ کے پولیس ہیڈکوارٹر اور چوکی پر مجاہدین نے لیزرگن
وغیرہ سے حملہ کیا،جس میں 6 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
دریں اثناء صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر کے قریب مجاہدین نے
سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بموں سے حملہ کیا،جس میں ایک اہلکار ہلاک جب
کہ 2 زخمی ہوئے اورجمعہ کےروز دوپہر کے وقت ضلع غنی خیل کے گولائی ذاخیل
کے مقام پر بم دھماکہ سے 2 جنگجو زخمی ہوئے۔
صوبہ خوست سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عشاء
کے وقت ضلع سپیرہ کے مرکز پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس میں ایک پولیس ہلاک،
ایک زخمی اور ایک گاڑی بھی تباہ ہوئی، جب کہ رات گئے ضلع باک کے حسن حسین
غر نامی علاقے میں پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں 4 اہلکار شدید زخمی
ہوئے۔
دریں اثناء صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے شاہ طور کے علاقے میں چوکی پر لیزرگن حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب جمعرات کےروز شام کے وقت صوبہ بلخ ضلع چمتال کے مرکز پر حملے
میں ایک پولیس زخمی ہوا اور جمعہ کےروز صبح کے وقت ضلع نہرشاہی کے شہرک
ترکمنی کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے اور
دوپہر سے قبل ضلع چاربولک کے تیمورک کے علاقے میں فوجی بیس پر ہونے والے
حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ جوزجان کےصدرمقام شبرغان شہر کے پاپلین کے علاقے
میں واقع چوکی پر مجاہدین نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حملہ کیا،جس
میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔
اسی طرح جمعہ کےروز صبح کے وقت صوبہ پکتیا ضلع زازئی آریوب کے ڈاگ چوکی کے قریب مجاہدین کے حملے میں ایک جنگجو زخمی ہوا۔