Skip to main content

کابل،قندوز وبلخ،کمانڈروں سمیت11ہلاک، 3 گرفتار Date: 2020-02-06 کابل،قندوز وبلخ،کمانڈروں سمیت11ہلاک، 3 گرفتار کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، قندوز اور بلخ صوبوں میں نشانہ بنایا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ قندوز ضلع خان آباد کے گودامو کے علاقے میں مجاہدین کے حکمت عملی کے تحت ہونے والے حملے میں کمانڈر حضرت سمیت 4 ہلاک،2 زخمی اور 2 کلاشنکوفیں غنیمت، جب کہ خاریچہ کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی زخمی ہوا۔ دوسری جانب جمعرات کےروز دوپہر کے وقت صدر مقام قندوز شہر کے باغ میری کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں ایک ٹینک تباہ، 2 فوجی ہلاک، کمانڈر عنایت سمیت 3 گرفتار ، جب کہ ایک ہیوی مشین گن،ایک راکٹ،3 امریکی گنیں وغیرہ مجاہدین نے قبضے میں لیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز د سہ پہرکے وقت صوبہ کابل ضلع دہ سبز کے بختار گاؤں کے قریب بم دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار کمانڈر محافظ سمیت ہلاک ہوا۔ دریں اثناء صوبہ بلخ ضلع چاہی کے پرخ آباد کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی ٹینک کو راکٹ لانچر کا نشانہ بناکر تباہ اور اس میں سوار کمانڈر 4 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔ share

Item Preview

You must log in to view this content

SIMILAR ITEMS (based on metadata)