Changing of Kiswa - Midnight of 18 & 19 July, 2021
Movies Preview
Share or Embed This Item
- Publication date
- 2021-07-19
- Topics
- Kiswa, Kaaba, Hajj, Umra, Islamic Documentary, Islamic Documentries, Hajj & Umra, Prophet Muhammad, Islamic Movies, Islamic Videos, Haram, Mecca, Makkah, History of Makkah, Madina, History of Madina, Kiswa of Kaaba, History of Kaaba
- Language
- Arabic
Changing of Kiswa - Midnight of 18 & 19 July, 2021
’’غلافِ کعبہ ‘‘—
غلافِ کعبہ ہر سال 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے۔
سال 1442ھ کے غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے اوقات تبدیل کیے گئے۔ 8 اور 9 ذوالحجہ 1442ھ کی وسطی شب (18-19 جولائی2021ء کی وسطی شب) میں غلافِ کعبہ تبدیل کیا گیا جس میں200 ہنرمندوں نے حصہ لیا اور کورونا کے باعث تبدیلی غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب کا وقت تبدیل کیا گیا۔غلاف کعبہ کی تیاری پر 20 لاکھ ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے۔
کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران یہ دوسری بار غلافِ کعبہ کی تبدیلی ہے جس میں تبدیلی کے اوقات تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ اِس عالمی وباء سے قبل غلافِ کعبہ کی تبدیلی ہمیشہ 9 ذوالحجہ کو بعد از نمازِ فجر عمل میں آتی تھی جبکہ عالمی وباء کے دوران 8 اور 9ذوالحجہ کی درمیانی رات میں ہی اَب غلاف تبدیل کردیا جاتا ہے۔
غلاف کعبہ مجموعی طور پر 16 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔غلاف کے زیریں حصے میں 6 اجزاء اور 12 قندیل نما اجزاء ہوتے ہیں۔ غلافِ کعبہ کی تیاری میں 670 کلوگرام خام ریشم ، 120 کلوگرام خالص سونے کے دھاگے اور 100کلوگرام خالص چاندی کا دھاگہ آیاتِ قرآنی کاڑھنے کے لئے اِستعمال ہوتا ہے۔غلافِ کعبہ میں اِستعمال ہونے والا ریشم اٹلی جبکہ سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے برآمد کی جاتی ہیں۔غلاف کا سائز 658 مربع میٹر ہے اور یہ 47 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، ہر حصہ 14میٹر طویل اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی چھ میٹر اور چوڑائی تین میٹر ہے۔ غلاف کعبہ چار دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔
14 میٹر بلند کسویٰ 16 مختلف حصوں میں ہوتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور عملے کی صحت یقینی بنانے کے لیے تمام جدید سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔
غلاف کعبہ کا معیار برقرار رکھنے کے لیے 16 آلات اور 22 تجربہ گاہیں مختص کی گئی ہیں۔صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفن غلاف کعبہ کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرتی ہے۔ غلاف کعبہ کے لیے دنیا کا سب سے گراں قیمت کپڑا استعمال کیا جاتا ہے۔ غلاف کی تیاری کے لیے 16 یونیورسل آلات اور 22 تجربہ گاہیں استعمال کی جاتی ہیں۔
غلاف کعبہ کے کپڑے کا معیار جانچنے کے لیے ایک لیبارٹری قائم ہے۔ یہ لیبارٹری صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔ یہ لیب شاہ عبدالعزیزغلاف کعبہ کمپلیکس میں قائم ہے۔ یہ لیبارٹری غلاف کعبہ کے جدید دور میں اس کے معیار کو برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے۔غلاف کعبہ کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا جاتا ہے جن کی مدد سے کیمیائی مرکبات تیار کیے جاتے ہیں۔ ریشم کا دھاگہ،خام سوت اور دیگر معیاری کپڑے تیار کیے جاتے ہیں۔غلاف کعبہ کے رنگوں کو معیاری رکھنے کے لیے الگ سے ایک لیبارٹری قائم ہے۔ غلاف کے کچھ نمونے اس لیب کو بھیجے جاتے ہیں جو اس کے معیار کو برقرار رکھنے کےلیے جدید سائنسی اصولوں کا استعمال کرتی ہے۔ اس کے بعد رنگے ہوئےریشم کو لیبارٹری بھیجا جاتا ہے۔ کپڑے کو 24 بار اور کپڑے کی حفاظت کو 12 مرتبہ مختلف مراحل سے گذارا جاتا ہے۔مملکت سعودی عرب کی بنیاد رکھے جانے کے بعد ریاست کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور سے ہی غلاف کعبہ کی تیاری میں اس کے معیار کو غیرمعمولی اہمیت دی جاتی ہے۔ شاہ عبدالعزیز مرحوم سے لے کر آج خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورغلاف کعبہ کے معیار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی گئی بلکہ اس کے معیار کو اور بہتر بنایا گیا۔
- Addeddate
- 2021-07-19 12:04:51
- Color
- color
- Identifier
- changing-of-kiswa-midnight-of-18-19-july-2021
- Scanner
- Internet Archive HTML5 Uploader 1.6.4
- Sound
- sound
- Year
- 2021
comment
Reviews
There are no reviews yet. Be the first one to
write a review.
78 Views
DOWNLOAD OPTIONS
IN COLLECTIONS
Community VideoUploaded by Epigrams Save History Make History on