جارح امریکی کٹھ پتلی فوجو نے بغلان اور قندوز صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابقصوب بغلان ضلع دوشی کے دشت کیلگی اور ظہرابی کے
علاقوں کو امریکی اور کٹھ پتلی فوجوں نے بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا،جس
کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہونے کے علاوہ 9 جانور بھی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب صوبہ قندوز ضلع خان آباد کے ایشان ٹوپ کے علاقے پر جارح امریکی و
کٹھ پتلی فوجوں نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب چھاپہ مار کر متعدد گھروں
کے دروازوں کو تباہ، مسجد کے شیشوں کو توڑ اور فرش کو نذرآتش کرنے کے
علاوہ مسجد کے احاطے میں ایک قبر کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔