Skip to main content

مسجد و مکانات تباہ،خاتون سمیت 24 شہید وزخمی و10گرفتار Date: 2020-05-05 مسجد و مکانات تباہ،خاتون سمیت 24 شہید وزخمی و10گرفتار جارح امریکی و کٹھ پتلی درندوں نے لوگر،بلخ، تخار اور غزنی صوبوں میں ماہ رمضان المبارک میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب جارح امریکی افواج نے نام نہاد افغان فوجیوں اور کرائے کے قاتلوں کے ہمراہ صوبہ بلخ ضلع کشندہ بالا میں عوامی آبادی پر شدید بمباری کی،جس کے نتیجے میں عوام کو شدید مالی نقصان پہنچا۔ دریں اثناء صوبہ تخار ضلع چال کے جنتاغلی کے علاقے پر وحشی دشمن نے چھاپہ مار کر ایک گھرکے دروازوں،کھڑکیوں کو تباہ، قیمتی اجناس وغیرہ لوٹ لیا،اس کےگھر ایک بوڑھے شخص سمیت 5 افراداور ان کےہمسائیہ 5 افراد کو حراست میں لیا۔ دوسری جانب منگل کےروز صبح کے وقت صوبہ غزنی کے صدرمقام غزنی شرہ کے زیوچ کے علاقے پر کٹھ پتلی درندوں کی بمباری اور حملے کے دوران ایک خاتون شہید جب کہ 2 بچے زخمی ہوئے۔ دریں اثناء صوبہ لوگر ضلع برکی برک کے دوشیخ کے علاقے میں مسجد پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی فضائیہ کی بمباری کے دوران ایک شخص شہید ہوا، جب کہ علاقے کے لوگ جسد نکالنے گئے، تو صلیبی غلاموں پر پھر بمباری کی،جس میں 20 شہری شہید و زخمی ہوئے اور اس دوران ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔ واضح رہےکہ دشمن نےمجاہدین کی شہادت کا دعوہ کیا، جو من گھڑت اور بےبنیاد ہے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Item Preview

You must log in to view this content

SIMILAR ITEMS (based on metadata)