Skip to main content
Internet Archive's 25th Anniversary Logo

حملے ودھماکے: سات ٹینک وگاڑیاں تباہ، 65 فورسز ہلاک وزخمی Date: 2020-03-10 حملے ودھماکے: سات ٹینک وگاڑیاں تباہ، 65 فورسز ہلاک وزخمی الفتح آپریشن کے سلسلے میں ہلمند، قندہار، نیمزوز، ہرات، بادغیس وفاریاب صوبوں میں چوکیوں کٹھ پتلی فوجیوں وپولیس اہلکاروں پر حملے ہوئے۔ تفصیل کے مطابق منگل کے رات عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع مارجہ کے تریخ ناور اور گل مولا ہاؤس کے علاقوں میں سپلائی کانوائی پر حملے ودھماکے ہوئے، جس سے 3 ٹینک، 2 گاڑیاں تباہ اور 28 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے 3 مجاہدین زخمی، جبکہ ایک شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی، اور پیر کے روز سہ پہر کے وقت ضلع گرشک کے نہر سراج کے علاقے کے گومبتوں، ایکلنگ، تورئی شاہ، اور عبد العزیز پٹرول پمپ کے علاقوں میں دشمن پر حملے ہوئے، جس سے 2 ٹینک تباہ اور 11 اہلکار ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے 2 مجاہدین زخمی اور 2 موٹرسائکل تباہ ہوئے۔ رپوٹ کے مطابق صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے پل نامی چوکی پر حملہ ہوا، جس سے دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا۔ اطلاع کے مطابق منگل کے رات عشاء کے وقت صوبہ فراہ ضلع پرچمن کے مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گرے، جس سے دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا۔ اسی طرح پیر کے روز ضلع پشترود میں آپریشن کرنے والے دشمن پر حملہ ہوا، جس سے دشمن نے نقصانات اٹھاتے ہی فرار کی راہ اپنالی۔ قابل یاد آوری ہے کہ دشمن کے فائرنگ سے ایک مجاہد زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق منگل کے رات عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر کے ناوہ پایں اور زمان جان کے علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں سے 2 اہلکار ہلاک، جبکہ 2 مزید زخمی ہوئے۔ آمدہ اطلاع کے مطابق پیر کے روز عصر پانچ بجے کے لگ بھگ صوبہ فاریاب ضلع قرمقول کے مرکز میں سنائپر گن سے 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔ آمدہ رپوٹ کے مطابق پیر کے روز دو پہر گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ نیمروز ضلع دلارام کے دھمزنگ اور لخشگان کے علاقوں میں پولیس پر حملہ ہوا، جس سے 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

Item Preview

You must log in to view this content

SIMILAR ITEMS (based on metadata)