
الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ قندوز میں فوجی مرکز، چوکی اور ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔
تفصیل کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع دشت آرچی کے مرکز کے قریب کلوپ کے مقام پر واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے چھاپہ مار کر اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے اعلی عہدیدارون سمیت23 ہلاک،12 وحمی، 4 گرفتار، 4 ٹینک تباہ اور مجاہدین نے 2 عدد ہیوی مشین گن، 8 عدد امریکی گنیں، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔
دریں اثناء ضلع چاردرہ کے ژرندہ کے علاقے میں واقع چوکی پر ہونے والے حملے میں 6 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی اور ایک ٹینک بھی تباہ ہوا۔
دوسری جانب منگل کے روز سہ پہر کے وقت صدر مقام قندوز کے چلہ مزار کے قریب مجاہدین نے پولیس پر حملہ کیا،جس میں 2 ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 3 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئے اور مجاہدین نے ایک کلاشنکوف بھی قبضے میں لیااور بدھ کےروزعلی الصبح امام صاحب بندر کے علاقے میں مجاہدین کے اسی نوعیت حملے میں ایک فوجی ہلاک اور مجاہدین نے ایک گاڑی اور ایک کلاشنکوف کو قبصے میں لیا۔
اسی طرح بدھ کےروز شام کے وقت مجاہدین نے ایئرپورٹ پر میزائل داغے،جس کے نتیجے میں ایک طیارہ جزوی اور دوسرا مکمل تباہ ہونے کے علاوہ ایک پائلٹ اور ایک عملہ ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا۔