Skip to main content
Internet Archive's 25th Anniversary Logo

قندوزچوکیاں فتح، کمانڈر سمیت 14 کمانڈو قتل، 3 گرفتار Date: 2020-02-03 قندوزچوکیاں فتح، کمانڈر سمیت 14 کمانڈو قتل، 3 گرفتار کمانڈو اور کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ قندوز میں نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ دو روز سے نام نہاد کمانڈو اور کرائے کے قاتلوں نے ضلع گل تپہ کے باغ شرکت کے علاقے میں امریکی آقاؤ‎ں کے ہمراہ کاروائی کا آغاز کیا،جنہیں مجاہدین کے حملوں اور دھماکوں کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں 2 ٹینک تباہ، 7 کمانڈو ہلاک، 9 زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ دشمن نے معمول کے مطابق علاقوں پر قبضے اور مجاہدین کی شہادت کا دعوہ کیا جو من گھڑت اور بےبنیاد ہے اور لڑائی کے دوران صرف ایک مجاہد شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی دوسری جانب سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ضلع خان آباد کے موسی زئی کے علاقے واقع جرنامی چوکی پر مجاہدین نے چھاپہ مار کر اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ دریں اثناء ضلع علی آباد کے زنجیر نامی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اس کا کنٹرول حاصل کرلیا اور وہاں تعینات کمانڈر سمیت 7 ہلاک، 4 زخمی، 3 گرفتار ہونے کے علاوہ مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ لانچر، ایک کلاشنکوف، ایک موٹرسائیکل وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔

Item Preview

You must log in to view this content

SIMILAR ITEMS (based on metadata)