Skip to main content

شادی تقریب و آبادی پر فوجی حملے،4 شہید، 9 زخمی Date: 2020-06-16 شادی تقریب و آبادی پر فوجی حملے،4 شہید، 9 زخمی سفاک درندوں نے کاپیسا، بلخ اور غزنی صوبوں میں شادی تقریب اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے محب خیل کے علاقے میں شادی تقریب کو کٹھ پتلی فوجوں نے مارٹرگولوں کا انشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 شہری زخمی ہوئے۔ اسی طرح بلک واٹر کے کرائے کے قاتلوں نے صوبہ بلخ ضلع چاربولک میں ایک شخص شہید جب کہ ضلع خاص بلخ کے تھانہ گاؤں پر گولوں کے دوران عوام کو مالی نقصان پہنچنے کے علاوہ خیرمحمدولد خدائیداد شہید ہوا۔ دوسری جانب صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے ارباب قلعہ کے علاقے میں وحشی درندوں نے سراج ولد شیرمحمد دکاندار کو شہید کردیا، جب کہ اسفندہ گاؤں پر مارٹرگولے داغےگئے،جس کے نتیجے میں عوام کو مالی نقصان پہنچنے ساتھ ساتھ حکیم خان نامی ایک شخص کا بچہ شہید ہوا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Item Preview

You must log in to view this content

SIMILAR ITEMS (based on metadata)