Tafseer E Quadri Tafseer E Kashful Quloob Volume 1 Part 3
Item Preview
Share or Embed This Item
Flag this item for
Tafseer E Quadri Tafseer E Kashful Quloob Volume 1 Part 3
- Topics
- Imamul Mufassireen Hafiz Kalame Mubeen Abulwafa Hazrat Syedush Shuyooq Moulana Syed Shah Mohammad Umer Hussaini Quadri Khaleeq Rahmatullahi Alaih, Murshidina wo Moulana Hazrat Syed Mohammad Padeshah Hussaini Quadri Laeeq Rahmnatullahi Alaih, Volume 1, Part 3, Hissa 1, Jild 3, Tafseer-e-Quadri, Tafseer Kashful Quloob, Tafseer e Quran, Hissa Awwal, Jild Suvvam, Surah number, Surah no., 23, 24, 25, 26, 27 Surah Al-Mu’minum, Surah Al-Nur, Noor, Surah Al-Furqan, Forqan, Surah Ash-Shu’ara, Surah An-Naml, Namal, ،تفسیر قادری، تفسیر کشف القلوب، حصہ اول، جلد پنجم،, سورۃ النَّمَل, سورۃ الشُّعَرَآء ٓ, سورۃ المؤمنون،, ، سورۃ النُّور, ، سورۃ الفُرقَان ، ،سید الشیوخ حافظ سید محمد عمر حسینی قادری خلیق رحمتہ اللہ علیہ،شیخ الاسلام سید محمد پادشاہ حسینی قادری لءیق رحمتہ اللہ علیہ،تفسیر القرآن ، ،سورہ ، سورۃ ، نمبر،۲۳،۲۴،۲۵،۲۶،۲۷،
- Collection
- opensource
- Language
- Urdu
Tafseere Quadri, Tafseer Kashful Quloob تفسیر قادری، تفسیر کشف القلوب
سورہ فاتحہ بقرہ بنی اسرائیل کہف مریم طہ انبیاء حج مومنون نور فرقان شوری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تفسیرِ قادری (تفسیر کشف القلوب)
حصہ اول کے مؤلف : سید الشیوخ سید محمد عمر حسینی قادری خلیقؔ رحمۃ اللہ علیہ
والد کا اسمِ شریف : مولانا مولوی میر پرورش علی رفعت پناہ قدس سرہ
المعروف سید محمد پادشاہ حسینی شاہ رحمۃ اللہ علیہ
سن ولادت و وفات : ۱۲۸۲ھ ۱۳۳۰ھ
مقامِ ولادت و فات : حیدرآباد دکن
دیگر تصانیف : فرائض قادری، (منظوم جس میں چاروں مذاہب کے وراثت کے مسائل جمع ہیں۔
رہبرِ طریقت، مصطلحاتِ تصوف، صحیفہ ٔ معرف، تحفہ فاروقیہ و غیرہ وغیرہ۔ پٹنہ کے رسالہ تحفہ حنیفہ میں بھی اکثر آپ کے مسلسل مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔ جن میں بعض مشاہیر کی کتابوں کے ترجمہ بھی شامل ہیں۔ کلامِ خلیقؔ ؒ کے نام سے آپ کا مختصر کلام بھی شائع ہوا ہے۔
حصہ دوم اور حصہ سوم کے مؤلف:
شیخ الاسلام مولانا مولوی سید محمد پادشاہ حسینی لئیق رحمۃ اللہ علیہ
والد کا اسم شریف : سید الشیوخ سید محمد عمر حسینی قادری خلیقؔ رحمۃ اللہ علیہ
سن ولادت و فات : ۱۳۱۷ ھ ۱۳۸۴ھ
مقام ولادت و وفات : حیدرآباد۔
دیگر تصانیف : تصریفِ قادری، جس میں عربی کے مصادر اور ان کا اُردو اور فارسی میں ترجمہ ہے۔
ماثورہ دعاؤوں کی کئی کتابیں، ماہنامہ نور، ماہنامہ خلیق اور مختلف روزناموں میں بھی آپ کے مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔ کلامِ لئیقؔ کے نام سے آپ کا کلام بھی شائع ہوا ہے۔ صدر مجلس علمائِ دکن کے معتمد کی حیثیت سے آپ کے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
دیگر تفصیلات حصہ اول جلد اول میں مختصر تعارف میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عرضِ مرتب
الحمدللہ۔ایک دن قادری چمن حاضر ہوا تو پیرومرشد مولانا حبیب محمد عمر حسینی قادری علیہ الرحمہ نے اُس دشواری کا ذکر فرمایا جو تفسیرِ قادری میں مطلوبہ آیت کو ڈھونڈنے کیلئے پیش آتی ہے کیونکہ جس زمانے میں یہ تفسیر لکھی گئی تھی اس وقت آیتوں کے نمبر لکھنے کا طریقہ نہیں تھا۔میں نے حضرت ؒکا منشاء پاکر ایک ایسی فہرست تیار کی جس میں جدید انداز سے آیتوں اور سورتوں کے نمبرکے ساتھ تفسیرِ قادری کا صفحہ نمبر بھی تھا۔اس کے بعد میں نے مضامین کی فہرست میں آیتوں کا نمبروں کے ساتھ اضافہ کیا اور تفسیر کے صفحات پربھی آیتوں کے نمبر ڈال کرحضرت ؒکی خدمت میںپیش کیاجسے پسند کیا گیا۔ اس کے بعدتفسیر کی جو جلدیں ترتیب دی گئیں اُن میں یہی فہرست منسلک کی گئی اور ان کی کئی کاپیاں حضرت مولانا حبیب محمد عمر حسینی قادری رحمۃ اللہ علیہ نے مختلف لائبریوں میں رکھوادیں۔
اس دوران اندازہ ہوا کہ اکثر حضرات علم ومعرفت کے اُس بیش بہا خزانہ سے واقف نہیں ہیں جوتفسیرِ قادری کے چھ ہزار سے زائد صفحات میںہے۔ ساتھ ہی یہ خیال بھی پیدا ہوا کہ ایک ایسی فہرست تیار کی جائے کہ جس کی مدد سے پڑھنے والے اپنی پسند اور رحجان کے اعتبار سے وہ مضامین آسانی سے نکال لیںجنہیں وہ پڑھنا چاہتے ہیں۔ مضامین کی طرف حتی الامکان اختصار کے ساتھ اشارہ آسان کام نہیںتھا۔اس کے لئے درکار علم کی کمی کے باوجود میں نے ایسی کوشش کی اورتفسیر کے پہلے حصہ کی حد تک کارڈ سسٹم سے ضمنی عنوانات لکھے اور اسے ترتیب دے لیا ۔حضرت قبلہ ؒ نے اسے بہت زیادہ پسند فرمایا اور ان کی ایماء پر مولوی سید زین العابدین حسینی صاحب قبلہ مدظلہ العالی نے اس کی ایک نقل حضرت قبلہ کیلئے تیار کی۔موجودہ زیر نظر فہرست اسی فہرست میں، کمپیوئٹر کی سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے مزید اضافہ کے ساتھ ہے۔حق سبحانہ وتعالیٰ قرآن کریم کی اس خدمت کو قبول فرمائے۔ آمین۔
مجھے اللہ تعالیٰ جل شانہ کے فضل و کرم سے قوی امید ہے کہ یہ فہرست اہل علم اورطالبانِ علم کے لئے ایک قابلِ قدر تحفہ ہوگی اور میرے لئے زادِ آخرت ہوگی۔میں ان تمام حضرات کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کام میں میری ہمت افزائی کی اور میری مدد کی ۔برخودار سید شاہ عبدالقادر حسینی سلمان سلمہ اللہ الباری کا خاص طور پر اتنا زیادہ تعاون رہا ہے کہ اس کے بغیر یہ کام مشکل تھا۔ اللہ تعالیٰ انہیںاور سب کو اس کا اچھے سے اچھا صلہ عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ برادرم سید کریم اللہ حسینی قادری فضل الحق کی مغفرت فرمائے جنہوں نے حیدرآباد منتقل ہوتے ہی میرے ساتھ ان کاموں میں شریک ہونے کا وعدہ کیا تھامگر یہاں آئے تو اپنے گھر میں اترنے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ کوپیارے ہوگئے۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔حضور آقائے نامدارصلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے کہ مؤمن کا ارادہ اس کے عمل سے بہتر ہے(او کما قال علیہ الصلوۃ والسلام)۔اللہ تعالیٰ انہیں اس کی جزاء عطافرمائے۔آمین
تفسیرقادری کا دوسرا اور تیسرا حصہ میرے پیر ومرشدشیخ الاسلام سید محمد پادشاہ حسینی قادری علیہ الرحمہ کی تألیف ہے ۔دعا ہے کہ حق سبحانہ وتعالیٰ مجھے ان حصوں کی فہرست بنانے کی توفیق ومہلت عطافرمائے جس طرح اس نے اپنے کرم سے مجھے اپنے دادا پیر حافظ کلامِ مبین سید الشیوخ مولانا مولوی سید شاہ محمد عمر حسینی قادری خلیق ؒ رحمۃ اللہ علیہ کی تالیف کیلئے فہرست بنانے کی توفیق عطاکی اور اسے قبول فرمائے آمین۔
فقط
سید غوث محی الدین حسینی قادری نصرالحق
- Addeddate
- 2020-11-12 14:29:06
- Identifier
- tafseer-e-quadri-tafseer-e-kashful-quloob-volume-1-part-3
- Identifier-ark
- ark:/13960/t2m715976
- Ocr
- language not currently OCRable
- Ppi
- 600
- Scanner
- Internet Archive HTML5 Uploader 1.6.4